ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / موغادیشو میں کار بم حملہ، کم از کم پانچ افراد ہلاک

موغادیشو میں کار بم حملہ، کم از کم پانچ افراد ہلاک

Mon, 31 Jul 2017 21:06:33  SO Admin   S.O. News Service

موغادیشو،31جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صومالی دارالحکومت موغادیشو میں اتوار کے روز ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے کار بم حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ دیگر 13زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق مصروف مکہ المکرم روڈ پر ہونے والے یہ حملہ غالبا? خودکش تھا۔ موغادیشو میں حالیہ کچھ عرصے میں نسبتا امن دیکھا گیا ہے، تاہم اس شہر کو القاعدہ سے وابستہ شدت پسند تنظیم الشباب وقفے وقفے سے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہے۔
 


Share: